پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ہدف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے، آج ہی اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ اسلام آباد میں پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ پر مدعو کرلیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب ہاؤس میں تحریک انصاف اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ عثمان بزدار کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھیں گے۔