تازہ تر ین

چاول کی متحدہ عرب امارات ، کینیا کو برآمد، بھارتی سازش کا شکار ، ترسیل رک گئی

ملتان ( جنرل رپورٹر) باسمتی چاول کی سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات اور کینیا کو برآمد بھارتی سازش کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے چاول کی ترسیل رُک گئی ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول کی سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات اور کینیا کو برآمد مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا شکار ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے ڈیلرز 80 فیصد چاول بھارت سے منگواتے ہیں اور انہوں نے بھارت میں اپنے چاول چھڑنے کے کارخانے لگائے ہوئے ہیں اور وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور وہی لوگ سعودی عرب کو چاول بھجوا رہے ہیں ۔ اسی طرح کینیا کیلئے پاکستانی چاول کی کنسائنمنٹ بھی رکی ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی۔ اسی طرح فرانس اور بلجیم میں بھی پاکستان کے کنٹینرز روک لئے گئے تھے۔ مگر بعد میں معاملہ حل ہوگیا بہر حال پاکستانی ایکسپورٹرز کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستانی چاول کی ڈیمانڈ اب امریکہ یورپی یونین‘ سری لنکا ‘ چین اور فلپائن میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سری لنکا نے حال ہی میں چاول کی سپلائی دو لاکھ ٹن بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ اس طرح بھارتی سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی وزارت نے چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی تجویز دی تھی مگر وزارت صنعت و پیداوار نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے ۔ حکومت نے فروٹ اور سبزیوں کی انشورنس کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جس پر آئندہ دو ماہ کے دوران عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اپنی زرعی پیداوار کا صرف 2.9 فیصد حصہ برآمد کرتا ہے ۔ اسی لئے اس کی رینکنگ بہت کم ہے۔ ایران نے پاکستانی پھل اور سبزیاں سنٹرل ایشین ریاستوں کو بھجوانے کی ذمہ داری لی تھی مگر اب وہ فائیٹو سینٹری سرٹیفکیشن جاری کرنے سے انکار کر رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain