وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کے لیے قائم اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیےکے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔
اعلامیےکے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دی اوربعد ازاں انہوں نے افغانستان کے لیے قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا بھی دورہ کیا۔