تازہ تر ین

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا دورہ وزیرستان، اتمانزئی مشران کیساتھ گرینڈ جرگہ

میران شاہ  (آئی این پی ) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ وزیرستان کے موقع پر اتمانزئی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ میں افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے اور انڈسٹریز بنانے سمیت علاقے کے دیگر مسائل پر بات کی۔ گیارہ کور کی کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیرستان آمد پر کور کمانڈر نے میران شاہ میں اتمانزئی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ بھی کیا۔ اس موقع پر جی او سی 7 ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین بھی جرگے میں موجود تھے۔  نجی ٹی وی کے مطابق جرگے سے خطاب میں اتمانزئی مشران نے افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے، انڈسٹریز بنانے کا مطالبہ کیا۔ مشران نے مسمار شدہ بازاروں کے معاوضوں کی ادائیگی، یونیورسٹی اور کیڈٹ و میڈیکل کالجز کے قیام کا بھی دیرینہ مطالبہ دہرایا۔ ملاقات میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے اتمانزئی مشران کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، ترقی اور خوشحالی فوج اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ کور کمانڈر کے مطابق ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور تعلیم کو فروغ دیکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain