رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا آغاز ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی انٹارکٹیکا میں مکمل سورج گرہن دیکھاجارہاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہونا تھا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پرہوگا، سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔
اس کے علاوہ سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔