تازہ تر ین

وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد خٹک کے ‏اوپر پانی کی بوتل پھینک دی

اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق ‏شوہر اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچ اور بچوں کے علاج معالجے کی فیس ‏ادا کرنے کا حکم دےدیا۔ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد خٹک کے ‏اوپر بوتل پھینک دی۔
راولپنڈی کی فیملی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے ‏کوئی تحریری حکم نہیں، بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں کیسے لائیں، اگر اسد خٹک کو ‏بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، تین ماہ سے بچوں کا خرچہ نہیں دیا گیا۔
عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو حکم جاری کر دیں گے۔ بعدازاں وینا ‏ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کر دیا جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا ‏گیا۔ عدالت میں گواہان کی حاضری بھی لگائی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے اسد خٹک پر ان کے پیسے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کر دیا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر اداکارہ وینا ملک ‏کو گواہ اور بچے پیش نہ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain