تازہ تر ین

وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) سروس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گرین لائن بسوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کراچی میں پارٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ  اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے میونسپل پارک تک سفر ممکن بنائیں گی،  بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جس کاسفر 22 کلومیٹر طویل اور 23 بس اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا جس میں روزانہ 135,000 مسافر سفر کریں گے جب کہ اسکا زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے ہوگا۔

واضح رہے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10 کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain