تازہ تر ین

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی: بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کرلی ہے، شادی کی تقریب راجستھان کے شہر مادھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی جہاں دلہا دلہن نے ہندو مذہب کے مطابق ساتھ پھیرے لیے۔

سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کو ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا گیا تاہم وقتاً فوقتاً شادی کے مقام سے لے کر دلہا دلہن کی تیاری سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آتی رہیں۔

دی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور بالی وڈ کی کچھ شخصیات نے شرکت کی جن کی تفصیل آنا باقی ہے تاہم کترینہ کے سب سے پرانے دوست سلمان خان نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔ سلمان خان کی بہن نے کہا کہ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، کترینہ نے شادی میں بلایا ہی نہیں تو کیسے جاتے۔

خیال رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں مسلسل گردش کرتی رہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال کے آخر تک شادی کرلیں گے تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی۔ پچھلے ایک ماہ سے جب بھارتی میڈیا نے دسمبر میں شادی کے دعوے کیے تو دونوں بالی وڈ ستاروں نے خاموشی طاری رکھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain