برطانیہ نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں ڈالے گئے تمام 11 ممالک کو فہرست سے نکال دیا۔
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح 4 بجے سے تمام گیارہ ممالک پر عائد سفری پابندی ختم ہوجائے گی۔
پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی
ان ممالک میں انگولا، بوسٹوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔
وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومی کرون اب برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پھیل ہی چکا ہے لہٰذا اومی کرون خطرات کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں غیرمؤثر ہیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے نومبر کے آخر میں جنوبی افریقی ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔
ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ کا موجودہ نظام اپنی جگہ موجود رہے گا۔