اداکارہ حبابخاری اور اداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر حبا بخاری اور آریز احمد کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دونوں کو نکاح کے روز خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حبا اور آریز نے نکاح کے روز آف وائٹ رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، حبا کو آف وائٹ اور گولڈن رنگ کے غرارے میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ آریز نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نکاح کے روز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سوچتی تھی کہ پہلی نظر کیا ہے اور میں نے آج دیکھ لیا، نظر ، ہنسی اور آنسو‘..
دوسری جانب آریز نے بھی حبا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی۔
اداکار نے لکھا کہ ’کچھ انسان کے منصوبے ہوتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں اور اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے‘۔