تازہ تر ین

ٹینس اسٹار جوکووچ کو آسٹریلیا میں پھر حراست میں لے لیا گیا

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ آسٹریلین بارڈرحکام سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔
آسٹریلین حکام نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا گزشتہ روز منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain