تازہ تر ین

انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، چودھری شجاعت حسین

لاہور: (ویب ڈیسک) بزرگ سیاستدان اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا؟
انہوں ںے کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔
ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے جب کہ مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں؟
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain