تازہ تر ین

کرکٹر آف دی ایئر: رمیز راجا کا رضوان کیلئے خصوصی پیغام

لاہور : (ویب ڈیسک)
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹر کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔
رمیز راجا نے رضوان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain