لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا ہے کہ راوی منصوبے کے پیسے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کئے جائیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے، عدالت نے کہا کہ منصوبے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ منصوبے کیلئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی کسان سراپا احتجاج تھے، منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کا کوئی بھی منصوبہ تمام طبقات کی مشاورت اور ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر شروع نہیں ہونا چاہئے۔