تازہ تر ین

ایم کیو ایم: وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، یوم سیاہ منانےکا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے۔
پریس کلب کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے آئی جی سندھ کی معطلی اور کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر تشدد کے خلاف کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں دوبارہ للکارہ ہے، ڈاکو کراچی پر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے صداقت حسین پرتشدد کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ماؤں، بہنوں پرڈنڈے برسائے گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، وزیراعظم کو فوری کراچی آنا چاہیے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم آئی جی اورڈی آئی جی کومعطل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain