تازہ تر ین

ایم کیو ایم کے جاں بحق کارکن کی نماز جنازہ ادا، اہم رہنماؤں کی شرکت

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف گزشتہ روز احتجاج کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
کراچی میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ایم کیو ایم کارکن اسلم کی نماز جنازہ میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم کے سابق رکن رکن اسمبلی فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہماری ماؤں، بہنوں پرتشدد کیا گیا، مظلوم قومیتوں پراس سے برا وقت کبھی نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس، ریڈ زون میں جانا ہے تو میں پہلے جاؤں گا، اگرانصاف نہیں ہوا تو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹے گا، کالے قانون کوواپس لو ورنہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ ہو گا، سول نافرمانی اور جیل بھروتحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں پرتشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ ایم پی اے صداقت عباسی، بہنوں پرتشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ پیپلزپارٹی، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام حدوں کو پارکیا، متعصب پولیس کے ظالمانہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایک اورتحریکی ساتھی ہم سے چھینا گیا ہے، پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل کے سپاہی کوچھینا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain