تازہ تر ین

وزیراعظم نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا رتے ہوئےایک اوروعدہ پوراکردیا ہے: سینیٹرشبلی فراز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی اصلاحاتی پیکج کا اجرا کرتے ہوئے فوجداری نظام انصاف میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجہ میں قانون کی حکمرانی کے حوالہ سے پاکستان کی پوزیشن 140 سے ان سر فہرست ممالک میں آ جائے گی جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے انتھک محنت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain