تازہ تر ین

فیصل آباد: کار پر فائرنگ، 1 خاتون جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) تھانہ مریدوالہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
فیصل آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں رانی کوثر نامی خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ، کار سوارغلام مرتضیٰ ، راہگیر ریحان اور رابعہ زخمی ہوئے ، زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث رورل ہیلتھ سنٹر مرید والہ سے ٹی ایچ کیو سمندری منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain