تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 28 جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم کی لاہور آمد پر گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل کی گئی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ بھی وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہے، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورت حال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔

وزیراعظم کو تنظیم سازی و بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سائٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain