تازہ تر ین

شویتا تیواری متازع بیان کے باعث مشکل میں پڑگئیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شویتا تیواری پریس کانفرنس کے دوران مذہب کو لے کر اپنے حالیہ بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا تیواری بھوپال میں اپنے ویب شو شو سٹوپر کی پروموشن کے لیے پریس کانفرنس کر رہی تھیں، تو اس دوران انہوں نے زیر جامہ کو لے کر ہندو مذہب سے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس دے دئیے۔
شویتا کے ان ریمارکس کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے پولیس کو اداکارہ کے ریمارکس سے متعلق تحقیقات کرنے اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں جمع کر انے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا نے جب ناروتم مشرا سے اس معاملے سے متعلق بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے شویتا تیواری کا بیان سنا ہے اور اس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں، تحقیقات کا کہا ہے تاکہ ہم دیکھیں کہ اس معاملے میں کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain