اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے ہمارے بہادر سپاہی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔