تازہ تر ین

ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق، 8 زخمی

ڈیرہ بگٹی: (ویب ڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain