تازہ تر ین

اقرا عزیز یاسر حسین کی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پابندی لگنے پر برہم

کراچی: (ویب ڈیسک)
اداکارہ اقرا عزیز سیریل کلر کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پنجاب میں پابندی لگنے پر برہم ہوگئیں۔
100 بچوں کے قاتل لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ 28 جنوری کو ریلیز ہونی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش سے صرف ایک روز قبل فلم کی ریلیز روک دی۔
فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں پولیس انسپیکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم پر لگنے والی پابندی کے باعث جہاں یاسر حسین نے اعتراض کیا تھا وہیں ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم کیوں اس حقیقت کو قبول نہیں کرسکتے کہ یہ واقعی 90 کی دہائی میں ہو اتھا۔ کیا صرف کامیڈی فلم یا پیار بھرا ڈراما ہی پاکستان میں تفریح کا ذریعہ ہے۔ ہمارے ناظرین کہتے ہیں ہمیں کچھ اور بھی دکھاؤ لیکن دوستوں کیسے دکھائیں‘‘؟
اقرا عزیز نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے 70 کی دہائی کے بدنام زمانہ امریکن سیریل کلر تھیوڈور رابرٹ بنڈے المعروف ٹیڈ بنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے ہمارے پیمرا نے ٹیڈ بنڈے کی ٹیپس نہیں سنیں۔
خیال رہے کہ 27 جنوری کو سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے فلم کو ریلیز نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ سنسر بورڈ کے ایک حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ نے فلم کی ریلیز روکی، فلم پر کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، بورڈ فلم کا دوبارہ سے جائزہ لے گا جس کے بعد اس کی ریلیز سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے۔ جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain