تازہ تر ین

شعیب ملک سے شادی پرلوگوں کا ردعمل غیرمعمولی تھا، ثانیہ مرزا

حیدرآباد: (ویب ڈیسک)
بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سے شادی پرلوگوں کا ردعمل غیرمعمولی اورغیرمتوقع تھا۔
بھارتی چینل کوانٹرویو میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا تھا ہزاروں شادیاں ایسی ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کا تعلق پاکستان اوربھارت سے ہوتا ہے۔ہمارے لئے شادی ایک نارمل معاملہ تھا لیکن ہماری شادی پرسامنے آںے والا ردعمل بڑا غیر معمولی اورغیرمتوقع تھا۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اورمیرے شوہرشعیب ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اورمشکل وقت میں ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ اگرآپ سوشل میڈیا کوسنجیدگی سے لینے لگیں تویقیناً آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ضرورپیدا ہوں گے۔میں سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹینس ہمیشہ سے میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی ایک سال کا ٹینس سیزن باقی ہے۔سال کے اختتام پرحتمی صورتحال سامنے آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain