تازہ تر ین

کاجول کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور: (ویب ڈیسک)
بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی بھارت میں جاری کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔
کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
بالی وڈ میں خوبصورت مسکراہٹ اور تیکھے نقوش والی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، لہٰذا میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔
ساتھ ہی کاجول نے بیٹی نائسا کو مینش کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔کاجول کو ان کے چاہنے والے جلد صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کی بیٹی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain