اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے پاکستانی کرکٹ پر دستاویزی فلم بنائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ تعاون فراہم کرے گا جس میں پاکستانی کرکٹ کے 70 سالہ دور کا احاطہ کیا جائے گا۔ فلم کا آغاز 1954 سے ہو گاجب پاکستان میں کرکٹ قومی افق پر نمودار ہوئی۔ پھر پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔
1970 کی دہائی میں عمران خان ایک کھلاڑی کی شکل میں سامنے آئے اور 1992 میں پاکستان نے کرکٹ کا عالمی کپ اپنے نام کیا۔ دستاویزی فلم میں پاکستانی کرکٹ کا عروج و زوال دکھایا جائے گا اور فلم پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا بھی احاطہ کرے گی۔