تازہ تر ین

نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر وائرل

دبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
نورا فتیحی ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی سے لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھ رہی ہیں۔
حال ہی میں نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر دبئی سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت شیروں کے ساتھ بغیر کسی خوف کے بڑے مزے سے بیٹھی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نورا کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نورا فتیحی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئی تھیں۔ تاہم اب وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain