لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 174 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ زازئی نے کیا۔
دونوں نے بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے، تاہم 6 ویں اوورز کی آخری گیند پر حضرت اللہ زازئی 27 گیندوں پر 41 سکور بنا کر عمید آصف کا نشانہ بن گئے، 74 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل کی اننگز کا خاتمہ ہوا، انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
حیدر علی کی باری 16 سکور پر ختم ہوئی، عامر یامین نے وکٹ حاصل کی۔ بین کٹنگ کی اننگز 24 سکور تک محدود رہی، عمید آصف نے شرجیل خان کی مدد سے کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
اس دوران شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 173رنز بنا لیے ہیں۔ عمید آصف 3 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بابر اعظم (کپتان) ، شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان، این کوکبین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگورے، عماد وسیم، محمد طہ، عمید آصف، محمد عمران
کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض (کپتان)، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد