تازہ تر ین

کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ، جوکلارک انجری کا شکار ہوگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون میں اپنے چاروں میچز میں شکست سے ہم کنار ہونے والی کراچی کنگز کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں، قومی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی کراچی کنگز کے بیٹسمین جو کلارک انجری کا شکار ہوگئے۔
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹسمین ران کے بالائی حصے کی مسل انجری میں مبتلا ہونے کے بعد واپس وطن لوٹ گئے۔
اب جو کلارک اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شرکت سے قاصر رہیں گے تاہم امکان ہے کہ وہ فٹنس پانے کے بعد لاہور میں ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain