لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر انڈرنائنٹین ورلڈکپ جیت لیا۔
ویسٹ انڈیز کے گراؤنڈ انیٹیگا میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو ایک سونوے رنز کا ہدف دیا۔ بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں ہدف کو باآسانی پورا کیا، شیک رشید اوارنشانت سندھو نے میچ میں ففٹیز اسکورکیں۔
پانچ انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والےبھارتی باولر راج باوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔