نصیر آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کی آمد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کر دیا گیا، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے، اس موقع پر اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
دریں اثنا ٹھٹھہ میں 27 فروری کو پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ ،مکیش چاولا، شرجیل انعام میمن سمیت پارٹی کی اعلی قیادت موجود تھی ۔ پپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن کے زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ،حاجی علی حسن زرداری سمیت ٹھٹھہ سجاول کی قیادت نے شرکت کی۔
