تازہ تر ین

چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کی ٹرافی کی رونمائی

بہاولپور: (ویب ڈیسک) چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی تقریب رونمائی میں صاحبزادہ سلطان سمیت دیگر ریسرز، ضلعی انتظامیہ اور شہری شریک ہوئے۔
اس موقع پر صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہے، بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ریس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔
رونی پٹیل کا کہنا تھا کہ ریسنگ ٹریک 50 کلومیٹر سے 5 سو کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے، چولستان جیپ ریلی سے پاکستان کا مثبت پہلو دنیا میں متعارف ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی میں تقریبًا 130 گاڑیاں رجسٹر ہوچکی ہیں، ٹی ڈی سی پی 9 تا 13 فروری تک جاری رہنے والے میلے میں ڈرٹ بائیک ریس، پیرا گلائڈنگ اور دیگر کلچرل پروگرام بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain