تازہ تر ین

پاکستان کی کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس اقدام پر حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سےآگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور زور دیا وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے تحفظات بارے آگاہ کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارت میں منفی دقیانوسی تصورات اور امتیازی سلوک جاری ہے، بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر تشویش ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain