تازہ تر ین

اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی: عثمان بزدار

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، استعفوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی باتیں سن کر عوام تنگ آ چکے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں، یہ لوگ صرف اپنے آپ کو میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں، عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain