تازہ تر ین

عدنان شاہد مرحوم کی برسی، پاکستان بھر، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جوہانسبرگ، لندن میں دعائیہ تقریبات

لاہور(خبر نگار)بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شائد مرحوم کے جوان سالہ بیٹے اور چیف ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کے بڑے بھائی عدنان شاہد مرحوم ایڈیٹر (دی پوسٹ)کو اس دنیا سے بچھڑے 15برس بیت گئے۔عدنان شاہد کی 15ویں برسی ، لوگ ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ، ان کی یاد اج بھی اخبار کے قارئین اور اخبار سے وابستہ لوگوں اور خاندان کے دلوں میں تازہ ہے ۔مرحوم ایک ایسی شخصیت تھے جن کو بھولنا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ان کی روح کے ایثال ثواب کےلیے قرآن خوانی کی مرکزی دعایئہ تقریب خبریں ٹاور لاہور میںگزشتہ روزمنعقد ہوئی جس میں چیف ایڈیٹر خبریں و سی او چینل 5امتنان شاہد ،نوفل اویس شاہد، عبد الواسع شاہد، محمد معاذ علوی،سہیل محمود بٹ، فرقان ہاشمی، اور خبریں و چینل 5کے افس کے تمام سٹاف نے شرکت کیاور اس تقریب میں ادارے کے سابقہ سٹاف نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن و نعت خوانی کی گئی، تقریب کے اختتام پر مرحوم عدنان شاہد کی روح کے ایثال ثواب کےلیے دعا بھی کرائی گیءاس موقعہ پر بانی خبریں گروپ ضیا شاہد مرحوم کی مغفرت کی دعا کرائی گئی ۔یاد رہے مرحوم عدنان شاہد 10فروری 2007کو عارضہ دل کے سبب دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔عدنان شاہد مرحوم کی 15ویں برسی کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے خبریں آفس میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں قران خوانی اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔مرحوم عدنان شاہد اور بانی خبریں ضیا شاہد کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔قرآن خوانی کی اس تقریب میں ریذ یڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملک منظور احمد ،جنرل مینیجر عابد مغل ،جنرل مینیجر ما رکیٹنگ ،محمد شعیب ،بیو رو چیف خبریں راولپنڈی بشارت عباسی ،سینئر رپورٹر شاہد ملک ،رپورٹر چینل فائیو ضمیر حسین ،رپورٹر چینل فائیو اصغر بھٹی ،سرکو لیشن مینیجر دلدار شاہ ،بیو رو چیف خبریں پشاور نعیم اختر ،رپورٹر چینل فائیو آصف شہزاد ،پرو ڈیو سر چینل فائیو اویس منیر ،مینیجر ایڈ من محمد ظہیر اور دیگر اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

شےخوپورہ‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ جہلم‘ گجرات (نمائندگان خبریں ) خبریں گروپ آف نیوز پیپرز
کے ایڈیٹر عدنا ن شاہد مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر شیخوپورہ بیورو آفس میں انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور رقعت انگزیز دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پر بیوروچیف عثمان اسلم بلوچ،انچارج ڈسٹرکٹ بیورو عبدالحمید بھٹی، ڈسٹرکٹ رپورٹر قمر الدین قادری،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ و دیگر موجود تھے ۔چیف ایڈیٹر خبریں گروپ جناب امتنان شاہد کے بڑے بھائی ، ضیاءشاہد مرحوم کے صاحبزادے ومایہ ناز صحافی ، دانشورعدنان شاہد کی پندرہویں برسی کے سلسلہ مےں دارلعلوم جامعہ ادریسیہ موراں والی خانگاہ میں قرآن خوانی اور دعائےہ تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔دعائیہ تقرےب مےںمعروف عالم دین صاحبزادہ پیر سید یاسین شاہ ، قاری عنصر سیالوی اور بیوروچیف روزنامہ خبریں گروپ سیالکوٹ انور حسین باجوہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں نے قرآن خوانی کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی ۔ دعائےہ تقرےب سے بےورو چےف روزنامہ خبرےں گروپ انور حسےن باجوہ نے کہا کہ خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے اخبارات کو عوامی پذےرائی حاصل ہونے مےں مرحوم عدنان شاہد کا مثالی کردار ہے ۔آج بھی مرحوم عدنان شاہد ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے اخبارات اور نےوز چےنلز جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کا فرےضہ ادا کر رہے ہےں ۔ خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے چیف اےڈےٹر جناب امتنان شاہد اپنے بڑے بھائی عدنان شاہد مرحوم کا صحافتی مشن محنت ، لگن ، اےمانداری اور جانفشانی کے ساتھ نبھا رہے ہےں ۔ پاکستان بھر کے کروڑوں بے نوالوگوں کی دعائےں جنابامتنان شاہد کے ساتھ ہےں۔اس موقع پر معروف عالم دین صاحبزادہ پیر سید یاسین شاہ اور قاری عنصر سیالوی نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔ بعدازاں دارلعلوم جامعہ ادریسیہ موراں والی خانگاہ میں بچوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ فیصل آباد میں عدنان شاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے روز نامہ خبریں بیورو آفس جی ٹی ایس چوک ریلوے روڈ اورچینل فائیو بیورو آفس میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کے بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملنے کی دعا کی گئی اورمرحوم و مغفور کےلئے بلندی درجات کےلئے دعا کی گئی اور کارکنان نے انہیںزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔بانی خبرےں گروپ ضےاءشاہد مرحوم کے بڑے صاحبزادے ، چےف اےڈےٹر روزنامہ خبرےں امتنان شاہد کے بھائی سابق اےڈےٹر روزنامہ خبرےں عدنان شاہد مرحوم کی 15ویں برسی کے سلسلہ مےں اےصال ثواب کےلئے دعائےہ تقرےب بےورو آفس گجرات مےں منعقد ہوئی۔ دعائےہ تقرےب مےں بانی خبرےں گروپ ضےاءشاہد مرحوم کے درجات بلندی کے لےے دعا کی گئی ،ضمےر حسےن( مراڑےاں شرےف) نے دعا کروائی۔ جس مےں بےوروچےف جلا ل الدین کرامت، نعےم عظمت ڈپٹی بیوروچیف، مرزا رےاض احمد، ثمےر بٹ،محبوب احمد فور مےن،قمر شہزاد،انجےنئر نوےد احمد، مرزانوےد احمد ، محمد انور،عبدالوحےد عطاری، شہزاد احمد ،اعجاز احمد،فیض اشتیاق، وقاص احمد ، عاشق حسےن،عظےم اکرم،ملک یاسر سلطان، قےصر علی ،نقاش خادم، وقاص خادم، شہزاد احمد،حماس خادم، آصف علی سمیت دےگر نے شرکت کی۔

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، لندن ، جوہانسبرگ (نمائندگان خبریں) عدنان شاہد کو ہم سے بچھڑے ہوئے 15 برس بیت گئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور ریاض میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عدنان شاہد کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ لندن کی مشہور مسجد میں آج بعد نماز مغرب عدنان شاہد صاحب کے لئے خصوصی مغفرت کی دعا کرائی گئی مسجد کے مولانا عبدالعزیز چشتی صاحب نے مرحوم عدنان شاہد کے لیے خلوص دل سے دعا کرائی انہوں نے بتایا کہ وہ مرحوم ضیا شاہد صاحب کو لندن میں کئی بار مل چکے ہیں اس موقع پر ضیا شاہد صاحب کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی مولانا صاحب نے ضیا شاہد اور عدنان شاہد کی صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے جنت الفردوس میں عالیٰ مقام کے لیے دعا کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain