لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا کی طرف سے 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حکومت پر برس پڑیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔