تازہ تر ین

اشتہارکی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہوگئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹاراجے دیوگن ٹرک اوردیگرکمرشل گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی کے اشتہارکی شوٹنگ کے دوران غصے سے لال پیلے ہوگئے۔
بالی وڈ کے اینگری مین اجے دیوگن ٹرک، بسیں اوردیگرکمرشل گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی کے اشتہارکی شوٹنگ کے دوران باربار اسکرپٹ بدلنے پرغصے میں آگئے ۔اجے کے غصے پرکمپنی کے مالک اجے مہندرا کے دلچسپ ردعمل نے ٹوئٹرصارفین کوگرویدہ بنالیا۔
اشتہارکی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اجے دیوگن کوغصے میں کہتے سنا گیا کہ باربار اسکرپٹ کیوں بدل رہے ہو؟ جس پراسٹاف ممبرجواب دیتا ہے کہ صرف 4 مرتبہ ہی بدلا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ’دیکھتے رہیں‘ کا پیغام بھی دیا گیا۔ٹوئٹرصارفین کا خیال ہے کہ اس ویڈیو کا دوسرا حصہ بھی کمپنی جلد ریلیز کرے گی۔
اجے مہندرا نے اجے دیوگن کے غصے پرردعمل میں دلچپسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ اجے دیوگن ہماری کمپنی کے ٹرک اوربس کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران غصہ ہوگئے۔ اس سے پہلے کے اجے دیوگن ہمارے کسی ٹرک میں بیٹھ کرمجھے ڈھونڈتے ہوئے آئیں مجھے شہرچھوڑ دینا چاہئیے۔ٹوئٹرصارفین کواجے مہندرا کا جواب بہت پسند آیا اوران کا ٹویٹ وائرل ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain