کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان بیٹی کے باپ بن گئے۔
فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاح دی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
فیروز خان نے اسٹوری میں ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘فاطمہ خان’ رکھا ہے۔
یاد رہے فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزہ فیروز سے ہوئی تھی۔ جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل 3 مئی 2019 کو فیروز خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا۔
فیروز خان پاکستانی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
