کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ میں ڈاکو دن دیہاڑے کھلونوں اور پرفیوم کی دکان کا صفایا کر گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ میں ڈاکوؤں کی دکان میں لوٹ مار میں2 ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان نے سب سے پہلے دکان میں موجود خریدار کو لوٹا، پھر کیش کاؤنٹر سے ساری رقم کا صفایا کیا اور پھر دکان میں موجود کھلونے اور پرفیوم پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک اور ہیلمٹ لگایا ہوا تھا تاہم پولیس کا کہنا کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/02/35-15.jpg)