تازہ تر ین

مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11ارکان قومی اسمبلی کے رابطے

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کردیئے گئے ہیں، اور حکومت کی جانب سے بھی اتحادی جماعتوں کا اعتماد لینے کے لئے روابط بڑھا دیئے گئے ہیں، ایک جانب جہانگیر ترین گروپ متحرک نظر آرہا ہے، تو دوسری جانب اس سیاسی محاذ پر مسلم لیگ ق بھی مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطے کئے ہیں، اور چوہدری برادران کو سیاسی فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران جو فیصلہ کریں گے اس کے ساتھ چلیں گے۔ ان 11 ارکان کے رابطوں کے حوالے سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جب کہ 3 ارکان کی آج چوہدری شجاعت سے فون پر بات چیت بھی کروائی گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain