اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیف میں پاکستانی طلبا کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن سیل نمبر 380681734727+ پر بھی دستیاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انخلا کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل پہنچ جائیں۔ Ternopil میں فوکل پرسن کے سیل نمبرز 380632288874+ اور 380979335992+ ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے Lviv اور Ternopil تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی کنسلٹنٹ کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلبا کو Ternopil لانے کا کام سونپا ہے۔