اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔
اسلام آؓباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول اسلام آباد آ رہے ہیں، کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں۔ اپوزیشن والے پہلے ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھے، اب سارے مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پراعتماد اورفخر ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جہانگیر ترین صحت یاب ہو جائیں۔ عمران خان اپوزیشن پر سیاسی سائبر اٹیک کرے گا۔