تازہ تر ین

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی دورہ یوکرین کی پیشکش

لاہور: (ویب ڈیسک) جوہری تنصیبات کی سلامتی کے لیے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نےدورہ یوکرین کی پیشکش کر دی۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائیل گروسی نے پیشکش کی ہے کہ وہ یوکرئنی جوہری تنصیبات کی سلامتی سے متعلق مذاکرات کے لیے چرنوبل جا سکتے ہیں۔
ان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب شدید لڑائی کے بعد روسی فوج نے یوکرین میں قائم یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔
روسی حملے کے دوران اس پلانٹ کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ چرنوبل کا جوہری بجلی گھر سن 1986 میں ایک حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یورپ بھر میں تابکاری پھیلی تھی۔
24 فروری کو روسی فوج نے چرنوبل کے متروکہ جوہری بجلی گھر پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain