کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلیے ڈیڈ لائن یاد دلادی۔ان کا کہنا ہے کہ ،استعفیٰ نہیں دیں گے تو اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن میں اب دودن رہ گئے ہیں۔ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے خود مستعفی ہوجائیں ۔عمران خان کو عوام پر بھروسہ ہے تو اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کرنے کیلیےعوام میں آئیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔غیر جمہوری شکست کےخلاف جمہوری اقدام اٹھائیں گے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں نظر آجائے گا امپائر نیوٹرل ہے کہ نہیں، پہلے عدم اعتماد کس کیخلاف لانی ہے اس کا فیصلہ اپوزیشن متفقہ طورپر کرےگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ ہم عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔حکومت اس وقت دباو کا شکار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہم پہلے لانگ مارچ نہیں کرسکے۔ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ دونوں فرنٹ پر حکومت کیخلاف آواز بلند کرنی ہے۔