تازہ تر ین

وزیراعظم کا آج دورہ کراچی، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی جا رہے ہیں جہاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔
اپوزیشن کے وار سے بچنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری جاری ہے، عمران خان آج کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب بھی شیڈول ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وزیراعظم کادورہ بہادر آباد2،3سال سے التوا کا شکار تھا، عدم اعتمادکی تحریک اپوزیشن کی سیاست کیلئے موت کاکنواں ثابت ہوگی۔ کل آصف زرداری،شہبازشریف اورفضل الرحمان سمیت سارے چوراکٹھےہوگئے، اچھاہوایہ تمام کرمنلزاکٹھےہوکرآگئے۔
انہوں نے کہا کہ جوالزام فیصل واوڈاپرہےوہی الزام مرادعلی شاہ پربھی ہے، مرادعلی نےبھی اپنی دہری شہریت چابائی مگروہ سندھ اسمبلی میں دلہابنےبیٹھے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain