لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔ سراج الحق نے پارٹی شوریٰ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی۔ شہبازشریف سے کہا کہ افراد کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں۔شہبازشریف کو تجویز دی کہ عوام سے رجوع کیا جائے۔نئے مینڈیٹ کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ تما م سیاسی جماعتوں کا الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے۔افرادکی تبدیلی کے بجائے اللہ کا نظا م ملک کے لیے بہتر ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی ۔ سراج الحق سے ملاقا ت میں اپنی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف پیش کیا۔تحریک عدم اعتماد کی بات عوام کی خواہش پر آگے بڑھائی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم عوامی حکومت کے خواہاں ہیں۔چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات سے عوامی حکومت آئے۔سراج الحق نے کہا پارٹی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے بعد ردعمل دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں سیاسی جماعتوں کو قائل کیاجاتاہے ۔سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ۔پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی نالاں نظر آتے ہیں۔ہم سیاسی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ن لیگ کے فیصلے نوازشریف کرتے ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے ۔