اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت بچانے کی نہیں بلکہ ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے، یہ جنگ ایماندار اور کرپٹ کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی کامیاب ہوں گے، پاکستان کامیاب ہو گا اور عوام کامیاب ہوں گے۔