تازہ تر ین

اگر حکومت کی تعداد پوری ہے تو کل پارلیمان کا سیشن طلب کرے، مریم اورنگزیب

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کوئی بیرونی سازش نہیں اگر حکومت کی تعداد پوری اور دم ہے تو اسپیکر کل ہی پارلیمان کا سیشن طلب کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے اپنے اتحادی اور ممبران آپ پر عدم اعتماد کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش نہیں بلکہ سازش وہ ہے جو آپ نے پاکستان کے خلاف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک کو تاریخی مہنگائی اور قرضوں میں ڈبو دیا، یہ کوئی بیرون ملک سازش نہیں آپکے اپنے مافیا کی چوری ہے۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ آپ کی تقریر کا ہر لفظ عوام کو آپ کے جانے خوشخبری دے رہا ہے۔
مسلم لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر کا اسمبلی کا اجلاس بلانے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسپیکر اجلاس بلا سکتے ہیں، جسے آج ہی بلا لینا چاہیے تھا۔مریم اونگزیب نے کہا کہ کل سے عمران خان سے نجات کے دن شروع ہوچکے اور ان کے جانے کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیشن میں تاخیر کے لئے پارلیمان کی چھتیں اکھاڑ دی ہیں، تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن میں اجلاس طلب کرنا اسپیکر پر فرض ہے، کرپٹ ٹولے کا جانا اب ٹھہر گیا ہے، اخلاقی طور پر آج اجلاس بلایا جانا چاہے تھا اور اسپیکر کو اجلاس فوری بلا کر تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرنا چاہیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جتنا جلدی اجلاس بلائیں گے ان کے لئے ہی بہتر ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی جلد سامنے لے آئے، پاناما جب آیا تو تب بھی عمران خان نے پیسوں کا الزام لگایا، یہ ان لوگوں کو سامنے لائیں جو کہتے ہیں پیسے لگائے جارہے ہیں ماضی میں آپ نے خود ممبران خریدے، آپ میں اگر دم ہے اور آپ کی تعداد پوری ہے تو کل پارلیمان کا سیشن طلب کرلیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain