تازہ تر ین

نومولود بچی کو گولیاں مارنے والا سفاک باپ گرفتار

پنجاب کے ضلع میانوالی میں نوزائیدہ بچی کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے شقی القلب باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شاہزیب کو ضلع بھکر سے گزشتہ رات گرفتار کیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اسمٰعیل الرحمٰن کھڑک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر کے ملزم کی گرفتاری بارے تفصیل سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر واقعے کی تفتیش کی نگرانی خود کروں گا، تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے سفاک ملزم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain