تازہ تر ین

پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے: وزیراعظم عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اور سیّد صمصام بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، اس کے علاوہ متعلقہ وزارتوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود رکھا جاتا رہا، پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے ہوئے شہروں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain